چین کی نیوز ایجنسی اور اے پی پی کے درمیان خبروں کے تبادلے کا معاہدہ ہوگا، وزیر اطلاعات عطاتارڑ

جمعرات 9 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے آئندہ دورہ چین کے دوران چین کی نیوز ایجنسی ’شنہوا‘ اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے درمیان خبروں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

 چینی سفیر جیانگ ژائی ڈان سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی نظریں وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین پر جمی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا، وزیراعظم کی چین کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال اور سی پیک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی گفتگو ہوگی۔

ملاقات میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان پاک چین باہمی تعلقات، سی پیک، پاکستانی معیشت کی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے چینی سفیر کو حکومت کے معاشی اقدامات اور سعودی عرب و ایران کے اعلیٰ سطحی وفود کے دوروں سے متعلق بھی آگاہ کیا، چینی سفیر نے حکومت کے معاشی اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات نے چینی سفیر کو پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون جبکہ ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

عطا تارڑ کے مطابق چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، پاکستان اور چین کے درمیان دوستی، اعتماد اور باہمی احترام کی بنیادوں پر تعلقات استوار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی شکل اختیار کر چکے ہیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا اہم منصوبہ ہے۔

’سی پیک کی بدولت چینی مصنوعات کی پاکستان اور پاکستانی مصنوعات کی چین کی مارکیٹوں تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں کئی بڑے منصوبوں کی تکمیل میں چین کا تعاون قابل رشک ہے۔‘

ان کا کہنا تھا حکومت کے اقتدار میں آتے ہی معاشی اشاریے مثبت ہورہے ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ