فلم دبنگ کے لیے سلمان خان مونچھیں لگانے کے لیے تیار کیوں نہیں تھے؟

جمعہ 10 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایکشن کامیڈی فلم ’دبنگ‘ سلمان خان کے کیریئر کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ہے، جس کی پروڈکشن ان کے بھائی ارباز خان نے کی، اس فلم میں سلمان خان نے چل بل پانڈے کا کردار ادا کیا جو بہت مشہور ہوا۔ لیکن ارباز خان کہتے ہیں کہ اس کردار کو نبھانے کے لیے سلمان کو منانا انتہائی مشکل عمل تھا۔

ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے ارباز خان نے کہا کہ سلمان خان پہلے تو چل بل پانڈے کا کردار نبھانے کے لیے رازی ہی نہیں تھے، پھر جب راضی ہوئے تو مونچھیں لگانے سے انکار کردیا۔ ان کو جب کہتے کہ آپ نے مونچھیں لگانی ہیں تو وہ صاف انکار کردیتے تھے۔

’جب شوٹنگ شروع ہوئی تو ان کو محسوس ہوا کہ کچھ الگ نہیں لگ رہا ہوں تو انہوں نے خود ہی کہا کہ مونچھیں کدھر ہیں، ہم خوشی سے دوڑے اور 3 قسم کی مونچھیں سامنے رکھ دیں، پھر انہوں نے ایک اٹھائی اور چل بل پانڈے بن گئے‘۔

انہوں نے کہا کہ سلمان خان نے خود سے اس فلم میں بہت ساری چیزیں کیں، جن کو بعد میں لوگوں نے بہت پسند بھی کیا، ایک تو وہ ڈائیلاگ ’کمال کرتے ہو پانڈے جی‘ جو زبان زد عام ہوا اور دوسرا جو گانا تھا ’منی بدنام ہوئی‘ اس میں انٹری گانے کے آخر میں تھی لیکن انہوں نے کہا کہ میری انٹری گانے کے درمیان ہی ڈال دو، جس کو شائقین نے خوب پسند کیا تھا۔

ارباز خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فلم یا پراجیکٹ کسی ایک بندے کا کریڈٹ نہیں ہوتا، سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتا ہے اسی طرح دبنگ میں بھی سب نے مل کر ایک کوشش کی جو کامیاب ہوئی اور آج تک لوگ یاد کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہشتگردی کے خلاف حکمت عملی: سہیل آفریدی کا خیبرپختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ

سعودی عرب: جانوروں کے لیے مسیحا کی حیثیت رکھنے والے پاکستانی نژاد کی موت پر سوگ کی فضا

ویرات کوہلی کا نیا اعزاز، ون ڈے کرکٹ کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

خود کشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ اور چھٹی کی درخواست منظر عام پر

پاک افغان مذاکرات، میری خوش فہمی نہ ہو لیکن مجھےان میں امن نظر آیا تھا، خواجہ آصف

ویڈیو

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے