سلمان خان لاپروا کیوں ہیں؟ سوناکشی سنہا نے بالی ووڈ اسٹار کے سارے پول کھول دیے

جمعہ 3 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سونا کشی سنہا نے سلمان خان کے اسٹارڈم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان اپنے کام کے تئیں بالکل بے پروا ہیں، لیکن وہ اپنے کام کے لیے پرعزم ہیں۔

اداکارہ سونا کشی سنہا نے 2010 میں سلمان خان کی فلم دبنگ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور حال ہی میں ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ سلمان خان ملک کے سب سے بڑے سپر اسٹاروں میں سے ایک کیوں ہیں تو سوناکشی نے کہا کہ سلمان خان نے ناظرین سے جڑنے کا ایک طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔

سونا کشی نے سلمان خان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے اور انہوں نے کہا کہ سلمان خان کام کے معاملے میں کافی ’لاپروا‘ ہیں، لیکن وہ انتہائی ’پرعزم‘ بھی ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ ایک تضاد کی سی کیفیت اور عجیب واقعہ ہے۔

سوناکشی نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ان کے اس تضاد کی وضاحت کیسے کروں کیونکہ میں نے اسے دیکھا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ وہ چھوٹی چھوٹی چیزوں کی پرواہ نہیں کرتے۔ وہی کرتے ہیں جو وہ محسوس کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر وہ چاہیں تو سائیکل چلا کر کام کریں گے، جس وقت انہیں سہولت ہوگی، وہ کھانا کھائیں گے، یہ بہت عجیب بات ہے۔

یوٹیوب چینل پر راج شامانی سے بات کرتے ہوئے سوناکشی نے سلمان جیسے فلمی ستاروں کی مستقل مقبولیت کے راز بارے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ ان کا پرستاروں کے ساتھ بنیادی رابطہ ہے جو وہ اپنے طویل کیرئیر میں اپنی خداداد صلاحیتوں سے بنانے میں کامیاب رہے ہیں اور یہ وہی ہے جو انہوں نے کئی برس تک کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگ ان سے محبت کرتے ہیں۔

سوناکشی کا کہنا تھا کہ ایک بار جب وہ سیٹ پر ہوتے ہیں، تو وہ نہیں جاتے ہیں۔ جب تک ان کا کام پورا نہیں ہو جاتا۔ سوناکشی سنہا ان دنوں نیٹ فلیکس سیریز ’ہیرا منڈی‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نواز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ن لیگ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

آزاد کشمیر میں گڈز ٹرانسپورٹ سروس معطل، اشیائے ضروریہ کی قلت کا خدشہ بڑھ گیا

پاکستان مزید عالمی بانڈز جاری کرنے کی تیاری میں، ایران معاہدے سے معیشت کو بہتری کی امید، وزیر خزانہ

کیا بشریٰ انصاری نے خوبصورتی کے لیے لپ فلرز کروائے؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

ایران امریکا معاہدے کے باوجود عالمی معیشت کو چیلنجز درپیش، آئی ایم ایف کا انتباہ

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات، نقصان عوام کا کیسے؟

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

تاریخ کا رخ موڑنے والا ایک نیا اور سرخرو پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ