سنجے لیلا بھنسالی نے ہیرا منڈی کی ہدایت کاری کے لیے کتنامعاوضہ لیا؟

جمعہ 10 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی انڈین ویب سیریز ’ہیرا منڈی دی ڈائمنڈ بازار‘ کی کاسٹ اور ہدایت کار کے معاوضوں کی تفصیلات آخر کار سامنے آ گئیں ہیں۔

نیوز ویب سائٹ ’منی کنٹرول‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق معروف انڈین ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ہیرا منڈی کا کُل بجٹ 200 کروڑ انڈین روپے تھا۔سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی ہدایت کاری کے لیے 60 سے 70 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا ہے جو کہ اکثر بالی وڈ اداکاروں کی فیس سے بھی زیادہ ہے۔

سیریز میں موجود اداکاروں میں سب سے زیادہ معاوضہ سوناکشی سنہا نے لیا ہے جو ’فریدن‘ کا کردار نبھا رہی ہیں۔ سوناکشی نے اپنے اس کردار کے لیے 2 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔سیریز میں ’ملکہ جان‘ کا کردار نبھانے والی منیشا کوئرالا نے 1 کروڑ کا معاوضہ وصول کیا ہے۔ ‘ببو جان’ کا کردار نبھانے والی ادیتی راؤ حیدری کو ایک سے ڈیڑھ کے درمیان ادائیگی کی گئی ہے، جبکہ رچہ چڈا نے 1 کروڑ اور سنجیدہ شیخ نے 40 لاکھ روپے وصول کیے۔

سیریز ریلیز ہونے کے بعد اپنی ’غیر تسلی بخش اداکاری‘ پر تنقید کا نشانہ بننے والی شرمین سہگل کو ’عالم زیب‘ کا کردار نبھانے کے لیے 30 لاکھ روپے ملے ہیں۔

واضح رہے کہ شرمین سہگل ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہیں اور انہوں نے ’ہیرا منڈی‘ سیریز سے اپنا ڈیبیو کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp