گوادر: پنجابی محنت کشوں کے قتل کے خلاف احتجاجی ریلی، نعرہ بازی

ہفتہ 11 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے علاقے گوادر میں مظلوم محنت کشوں کے قتل کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں غیرمقامی افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

8 مئی کی رات سربندر، گوادر میں کام کرنے والے پنجابی محنت کشوں کے قتل کی مذمت کرنے کے لیے مقامی لوگوں کی جانب سے سربندر چوک سے جیٹی تک ریلی نکالی گئی جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکا نے سربندر میں رہنے والے غیر مقامی لوگوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔

شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں واضح طور پر پنجابی محنت کشوں کے قتل کی مذمت کی گئی۔

علاقے کے معززین اور مقامی لوگوں نے تمام دہشتگرد تنظیموں بشمول بی ایل اے، بی ایل ایف، بی آر اے، بی ایس او کے خلاف نعرے لگائے جو عوام میں نفرت پیدا کرتی ہیں۔

افسوسناک واقعہ ہم آہنگی توڑنے کی کوشش قرار

مقامی لوگوں نے کہاکہ یہ افسوسناک واقعہ قصبے میں بسنے والی مختلف برادریوں کے درمیان ہم آہنگی کو توڑنے کی کوشش ہے، سربندر ایک پرامن شہر ہےاور ذات پات، فرقہ، نسل اور عقیدے کی بنیاد پر تفریق کی شدید مذمت کرتا ہے۔

شرکا نے کہاکہ سربندر میں رہنے والے ہر شخص کی زندگی اہم ہے اور اسے ہر قیمت پر محفوظ بنانا چاہیے۔ اس پرامن شہر میں کسی کو خونریزی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

تمام شرکا نے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی اپیل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی