عمران خان جیل میں رہ لے گا مگر کسی سے ڈیل نہیں کرےگا، عارف علوی

ہفتہ 11 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق صدر مملکت و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان جیل میں رہ لے گا مگر کسی سے کوئی ڈیل نہیں کرے گا۔

ڈسٹرکٹ بار سیالکوٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہاکہ سویلین ہی پاکستان کے مالک ہیں، اس وقت سب کی نظریں ملک کی عدلیہ پر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں نے عمران خان سے پوچھا کہ ہم بند گلی میں تو نہیں چلے گئے جس پر انہوں نے کہاکہ راستہ نکل آئے گا۔

عارف علوی نے کہاکہ سیاسی جماعتیں ہمیشہ کوئی نا کوئی راستہ نکال لیتی ہیں اور عمران خان کا بھی یہی موقف ہے کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔

سابق صدر نے کہاکہ کراچی کے تاجروں نے بھی قیدی نمبر 804 سے بات کرنے کا مطالبہ کیا، ملک میں جو بحران ہے یہ جلد ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ جو لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں ان کے خلاف ضرور تحقیقات ہونی چاہیئیں لیکن ساری پارٹی کو اس کی سزا کیوں دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس 9 مئی کے حوالے سے تمام ثبوت موجود ہیں، اس وقت ملک میں 2 کروڑ سے زیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہونا شرم کی بات ہے۔

عارف علوی نے کہاکہ 6 ججز نے عدالتی معاملات میں مداخلت پر آواز اٹھائی ہے، ہمیں علم ہے کہ مختلف بار ایسوسی ایشنز میں انتشار کی شرارت ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم پاک چین اقتصادی راہداری کی حمایت کرتے ہیں جبکہ برادر ملک سعودی عرب کے جو وفود آرہے ہیں ان کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی