کراچی: میٹرک امتحانات میں نقل مافیا کا راج، ایک اور پرچہ آؤٹ

ہفتہ 11 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں میٹرک کے امتحانات جاری ہیں تاہم نقل مافیا کے سامنے حکام بے بس نظر آرہے ہیں۔ آج بھی امتحان شروع ہونے سے قبل ہی ایک پرچہ آؤٹ ہوگیا۔

نقل مافیا بے لگام ہے اور دھڑلے سے اپنی سرگرمیاں کررہا ہے۔ جبکہ حکام ایسے گروپ کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں۔

اب تک ہونے والی تحقیقات میں میٹرک کے امتحانات کے دوران 147 امیدوار نقل میں ملوث پائے گئے، 6 امیدواروں سے موبائل فون برآمد ہوئے جبکہ 4 ایسے امیدوار بھی پکڑے گئے جو کسی کی جگہ پرچہ حل کررہے تھے۔

میٹرک کے امتحانات کے دوران پرچے آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، اور آج بھی طبیعات کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے قبل ہی سوشل میڈیا کی زینت بن چکا تھا۔

وزیر جامعات و بورڈ نے میٹرک کے امتحانات میں نقل کا نوٹس لے لیا ہے اور ناظم امتحان خالد احسان کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp