ایلون مسک ’ایکس‘ ڈیٹا کے حوالے سے اہم مقدمہ ہار گئے؟

اتوار 12 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیلی فورنیا کے وفاقی جج نے ایلون مسک کی کمپنی ایکس کی جانب سے اسرائیل کے برائٹ ڈیٹا کے خلاف دائر مقدمے کو خارج کردیا ہے، جس میں عوامی آن لائن ڈیٹا کو چوری کرنے اور اس کے غیر مناسب استعمال سے متعلق شکایات شامل تھیں۔

ایکس جو پہلے ٹویٹر تھا، نے برائٹ ڈیٹا پر مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کمپنی ایکس سے ڈیٹا چوری کرتی ہے اور ایکس کارپوریشن کی اینٹی سکریپنگ ٹیکنالوجی سے بچنے کے لیے وسیع تکنیکی اقدامات کا استعمال کرتے ہوئے اسے فروخت کرتی ہے۔ ایکس نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ کمپنی نے اپنی سروس کی شرائط اور کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ ڈیٹا سکریپنگ اس وقت ہوتی ہے جب خودکار پروگرام ڈیٹا جمع کرنے کے لیے عوامی طور پر قابل رسائی ویب سائٹوں کو تلاش کرتے ہیں، جسے بعد میں مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی تربیت اور آن لائن اشتہارات کو نشانہ بنانے سمیت وسیع مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

2022 کے ایک فیصلے کے مطابق، یہ عمل عام طور پر امریکا میں قانونی ہے جب اس میں عوامی طور پر قابل رسائی ڈیٹا کو چوری کرنا شامل ہے۔ ڈیلاس کاؤنٹی میں دائر مقدمے کے مطابق ایکس نے اس سے قبل ٹیکساس کے رہائشیوں سے متعلق ڈیٹا کو غیر قانونی طور پر چوری کرنے پر نامعلوم مدعا علیہان سے 10 لاکھ ڈالر سے زائد ہرجانے کا مطالبہ کیا تھا۔

جج ولیم السپ نے ایلون مسک کی شکایت کو مسترد کرتے ہوئے لکھا کہ ایکس کارپوریشن اپنی محفوظ پناہ گاہوں کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ کاپی رائٹ کے مالک کے حق کا استعمال کرتے ہوئے ان لوگوں سے فیس وصول کرنا چاہتی ہے۔ سوشل نیٹ ورکس کو عوامی ویب ڈیٹا جمع کرنے اور استعمال کرنے پر مکمل کنٹرول دینے سے معلومات کی اجارہ داری ختم ہونے کا خطرہ ہے جو عوامی مفاد کو نقصان پہنچائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایکس صارفین کی پرائیویسی کا تحفظ نہیں کرنا چاہتا اور صارفین کے مواد کو نکالنے اور کاپی کرنے کی اجازت دینے پر خوش ہے جب تک کہ اسے ادائیگی کی جاتی ہے۔ اس خبر کے لیے ایکس کے نمائندے نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ اس سے قبل بھی برائٹ ڈیٹا کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی اور اسی طرح ناکام رہی تھی۔

برائٹ ڈیٹا نے بذریعہ ای میل بتایا ہے کہ میٹا اور ایکس کے خلاف اس کی کامیابی سے ظاہر ہوتا ہے کہ آن لائن عوامی معلومات ہم سب کی ہیں، اور عوام تک رسائی سے انکار کرنے کی کوئی بھی کوشش ناکام ہوگی۔ اب جو کچھ ہو رہا ہے وہ غیر معمولی ہے، اس کے مضمرات کاروبار، تحقیق، اور مصنوعی ذہانت پر دور رس اثرات مرتب کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp