سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی جلسے کی درخواست پر 10 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو کراچی میں جلسے کی اجازت نا دینے کے لیے محکمہ داخلہ اور ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ مسترد کردی ہے، عدالت نے حکم دیا ہے کہ پی ٹی آئی کی درخواست پر 10 دن میں فیصلہ کیا جائے۔

پی ٹی آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت کے لیے درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی نے کی۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیے کہ ممکن ہو تو پی ٹی آئی کو رضا مندی سے کسی متبادل مقام پر جلسہ کی اجازت دی جائے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ معذرت کے ساتھ رپورٹ میں ساری ایجنسیوں کے نالائقی چھلک رہی ہے، اگر ہرزہ سرائی کریں تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، جلسہ کرنا ان کا حق ہے، کب تک آپ لوگ ایسے معاملات چلائیں گے ؟ بچہ بچہ جانتا ہے کس کی لڑائی ہے۔

جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیے کہ قومی مفاد یہ ہے کہ آئین کا تحفظ ہو ، آپ ان پرمکمل پابندی لگانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے درخواست لائیں، قانون اجازت دے گا تو فوری پابندی لگانے کا حکم دے دیں گے، ادارے اور ساری ایجنسیاں بیٹھ گئیں جلسہ کیسے روکا جائے؟ دوسرا جلسہ ہوا سب سورہے تھے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ دوسرے لوگ جلسہ کرگئے، کہتے ہیں اجازت نہیں لی، آپ کی اجازت کے بغیر کوئی کرسکتا ہے کچھ؟ ہمیں کسی پارٹی سے کچھ لینا دینا نہیں، آپ بیٹھیں اور جائزہ لے کر ان کو جلسہ کی اجازت دیں، ہمین وہاں مت لے جائیں کہ ہمیں بہت سخت حکم دینا پڑے۔

معزز جج نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بہت آسان ہے عدلیہ کے خلاف بات کرنا، آپ سب ہیں اس کے پیچھے، بہت آسان سے سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف مہم چلانا ، آپ کام ایسے کریں کہ عدالت آپ کے خلاف فیصلے نا دے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا یہ خلائی مخلوق ہیں اس ملک کے شہری نہیں ہیں ؟؟ یا ڈیکلیئر کردیں کہ یہ لوگ ایلینز ہیں، 2 مئی کو جلسہ ہوا تھا اس کی کیا رپورٹ تھی آپ کے پاس، کرفیو لگا دیں اور لوگوں کے گھروں تک راشن پہنچائیں، قومی مفاد وہی ہے جو وہ سمجھتے ہیں ؟؟ قومی مفاد تو لوگوں کا ہوتا ہے یا افراد کا، یہ انڈیا پاکستان کی جنگ کا معاملہ تو نہیں ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی نے حکم دیا کہ جلسے کی اجازت نہ دینے کا کوئی جواز نہیں، متعلقہ ادارے پی ٹی آئی کی درخواست پر 10 دن میں فیصلہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف 5 ارب ڈالر تک ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے