وزیر اعظم شہبازشریف ن لیگ کی صدارت سے مستعفی

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے استعفی دے دیا۔

پارٹی کے سیکریٹری جنرل کو 11 مئی کو بھجوائے جانے والے استعفے میں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سنہ 2017 میں قائد محمد نوازشریف سے ناحق وزارت عظمیٰ اور جماعت کی صدارت چھین لی گئی تھی۔

دریں اثنا

سینیئر صوبائی وزیر اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف کی بحیثیت صدر ن لیگ استعفے کی خبر و اس کا عکس شیئر کیا ہے۔

استعفے میں شہباز شریف نے کہا کہ ’میرے محبوب قائد کی بریت ان کے باوقار کردار اور قوم کی خدمت کے بے داغ ماضی کی گواہی ہے اور جماعت و قیادت نے دور ابتلا و آزمائش کا بڑی بہادری اور ثابت قدمی سے مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس عہدے کو ہمیشہ ایک امانت سمجھا ہے جسے اپنے قائد کو واپس لوٹا رہا ہوں تاکہ وہ اپنی غیر معمولی لیڈرشپ اور وژن سے ملک اور جماعت کی رہنمائی کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ’سنہ 2024 کے عام انتخابات کے بعد جماعت نے مجھے وزیراعظم بنایا میں اپنے محبوب قائد محمد نوازشریف سے غیرمتزلزل وفاداری کا عہد دوہراتا ہوں اور احساس ذمہ داری اور جماعت کے اصولوں کے مطابق عہدے سے استعفی پیش کرتا ہوں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp