عرفی جاوید نے سر کے بال منڈوا لیے؟

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

منفرد، عجیب و غریب اور عریاں لباس پہننے پر مشہور بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کی نئی لُک نے سب کو حیران  کر دیا۔

بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئینسرعرفی جاوید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے سر پر بال نہیں ہیں، مذکورہ تصویر کو دیکھنے میں لگتا ہے کہ عرفی جاوید کی جانب سے کسی فلٹر کا استعمال کیا گیا ہے۔

تصویرپر غور کیا جائے تو ان کے اصل لمبے بال واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں جو کہ فلٹر لگنے سے غائب ہوگئے ہیں اور ایسا معلوم ہورہا ہے کہ جیسے اداکارہ نے اپنے سر کے بال منڈوا دیے ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Uorfi (@urf7i)

عرفی جاوید کی تصویر وائرل ہوتے ہی ناقدین کی جانب سے متضاد تبصروں کا سلسلہ ہوگیا۔ کسی نے اداکارہ  کے نئے اسٹائل کی تعریف کی تو کوئی ایڈیٹر پر تنقید کرتا نظر آیا۔ ایک صارف نے پوچھا کہ یہ آپ نے اپنے بالوں کے ساتھ کیا کر لیا، ایک اور صارف لکھتے ہیں کہ آپ کا ایڈیٹر بہت برا ہے کیونکہ آپ کے اتنے لمبے بال نظر آ رہے ہیں۔

چند صارفین کا کہنا تھا عرفی جاوید نے سنیپ چیٹ کا فلٹر لگایا ہے، تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ بس یہی دیکھنا باقی رہ گیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ عرفی جاوید کئی ٹیلی ویژن شوز میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھا چکی ہیں تاہم وہ بگ باس میں حصہ لینے کے بعد شہرت کی بلندیوں پرجا پہنچیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟