ایوب خان کی لاش کو قبر سے نکال کر پھانسی دی جائے، خواجہ آصف کی قومی اسمبلی میں تقریر

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع و پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایوب خان کی لاش کو قبر سے نکال کر پھانسی دی جائے سب سے پہلے حلف کی خلاف ورزی انہوں نے کی تھی۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ سب سے پہلے حلف کی خلاف ورزی ایوب خان نے کی اور ملک میں مارشل لا لگایا۔

مزید پڑھیں

خواجہ آصف کی تقریر کے دوران جنرل (ر) ایوب خان کے پوتے عمر ایوب اور سنی اتحاد کونسل کے دیگر ارکان نے شور شرابا کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم تو مانتے ہیں کہ ہم جنرل ضیا کے ساتھ تھے او اس پر معافی مانگی ہوئی ہے۔ اسپیکر کو میری بات سے مرچیں لگتی ہیں تو لگیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہاکہ آئین توڑنے والے سب پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے لیکن ضروری ہے کہ آغاز ایوب خان سے ہو۔

خواجہ آصف نے کہاکہ میں ایوب خان کے خلاف کیوں نہ بولوں۔ مسلم لیگی رہنما کی تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے ہنگامے پر انہوں نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہاؤس ان آرڈر کرائیں تاکہ میں بات کرسکوں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ قومی اسمبلی میں باہر سے لوگ لائے جاتے ہیں جو ہمارے خلاف نعرے بازی کرتے ہیں، اسپیکر کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیکیورٹی کا خیال رکھیں ورنہ خدانخواستہ یہاں پر کوئی حادثہ ہوسکتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ پی ٹی آئی ایسی پارٹی ہے جو کہتی ہے کہ عمران خان نہیں تو ملک بھی نہیں، جبکہ ہمارے لیے وطن عزیز پاکستان ہی سب کچھ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان کی اوقات یہ ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے نام کا فیصلہ نہیں کرسکے، شیر افضل مروت کو مجھ اور اسپیکر سے ملاقات پر پارٹی سے ہی نکال دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp