شیر افضل مروت نے پارٹی ذمہ داریوں سے فراغت کے بعد کونسی فلمیں دیکھنا شروع کردیں؟

منگل 14 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ وہ آج کل ترک سیریز دیکھ کر سیاست سیکھ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ آج کل ترک سیریز ’کرولس عثمان دیکھ رہے ہیں۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا، ’میں نے کرولوس عثمان کی 21 قسطیں دیکھیں، مزے کی بات یہ ہے کہ اس سیریز میں سیاست ہی سیاست ہے، یہ سیریز دیکھ کر ہمارے دماغ کے دریچے کھل گئے ہیں۔‘

ایک صحافی نے انہیں بتایا کہ آج کل نیٹ فلیکس پر انڈیا کی سیریز ’ہیرامنڈی‘ ٹرینڈ کررہی ہے جس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ وہ ایسی فلمیں نہیں دیکھتے

اسی دوران صحافیوں نے شیر افضل مروت سے ان کی فیملی، دیگر فلموں اور نجی چینل کے پروگرام میں ان کی شرکت سے متعلق سوالات پوچھے تو انہوں نے کہا کہ آپ لوگ ذہانت استعمال کرتے ہوئے مزید اچھا سوال پوچھیں.

سگریٹ چھوڑنے سے متعلق سوال پر شیر افضل مروت نے کہا کہ وہ سگریٹ چھوڑنے کے اپنے وعدے پر 7 دن سے قائم ہیں۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ سعودی عرب سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہیں، جس پر شیر افضل مروت نے غصہ اور ناراضی کا اظہار کیا اور اپنی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے چلے گئے۔

واضح رہے کہ صحافیوں سے ملتے ہی شیر افضل مروت نے ایک بات واضح کردی تھی کہ ان سے پارٹی کے اندرونی اختلافات کے حوالے سے کوئی سوال نہ پوچھا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا نے پاکستان اور سعودی عرب کو ایئر ٹو ایئر میزائل پروگرام میں شامل کرلیا

روس کے لیے لڑنے والے بھارتی نوجوان نے یوکرینی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

8 اکتوبر زلزلہ: جب قوم نے مصیبتوں کو عزم و ایمان سے شکست دی، صدر زرداری

بھارت: دہلی کولکتہ ہائی وے پر ٹریفک جام کا چوتھا روز، خوردنی اشیا برباد، مسافر بے حال

’100 کروڑ دیں تو بھی کام نہیں کروں گا‘، سنجے لیلا بھنسالی کے خلاف بالی ووڈ میں نفرت کیوں بڑھ رہی ہے؟

ویڈیو

اب پانی کی قلت مسئلہ نہیں رہا، وزیرستان میں سورج مکھی کی کاشت میں انقلاب

تقریباً صدی قبل شکارپور کو اسپتال دینے والے اودھو داس تارا چند کی لازوال خدمات

سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیسے کر رہی ہے؟

کالم / تجزیہ

بیت اللہ سے

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب