بہن کو بچانے کے لیے مگرمچھ سے بھڑجانے والی بہادر برطانوی خاتون کا دلچسپ قصہ

منگل 14 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عورت خواہ ماں ہو یا بہن بیٹی جب وہ اپنے خاندان کے فرد کو کسی افتاد میں دیکھتی ہے تو بڑے سے بڑے عفریت سے بھی ٹکرا جاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ برطانوی خاتون جارجیا لاری نے کیا جو ایک خونخوار مگرمچھ اور اپنی جڑواں بہن کے بیچ آہنی دیوار بن گئی اور بالآخر اس موذی جانور کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔

غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق سینڈہرسٹ سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ جارجیا لاری نے جون 2021 میں میکسیکو میں تیراکی کے دوران اپنی جڑواں بہن میلیسا پر حملہ کرنے والے مگرمچھ کے منہ پر ضربیں لگا کر اسے بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔ جارجیا کو بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پر برطانوی بادشاہ کی جانب سے دیے جانے والے تمغہ شجاعت بھی نوازا جا رہا ہے۔

مذکورہ واقعے کے بعد دونوں جڑواں بہنوں کا اسپتال میں علاج کیا گیا جہاں میلیسا کو زخموں کی وجہ سے انفیکشن ہوگیا تھا اور وہ کوما میں بھی چلی گئی تھیں۔

جارجیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں واقعی میں فخر محسوس کر رہی ہوں کہ اس خوفناک آزمائش سے ایک خیر کا پہلو نکلا اور مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا‘۔

بادشاہ کی پہلی سویلین گیلنٹری لسٹ میں شامل کیے جانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس نے کہا کہ ’یہ ایک اعزاز کی بات ہے، مجھے خط موصول ہونے پر بہت اچنبھا ہوا کیونکہ مجھے اس کی کوئی توقع ہی نہیں تھی‘۔

جارجیا نے کہا کہ جس چیز نے اس کہانی کو اتنا ناقابل یقین بنایا ہے وہ ہے میلیسا کی اٹل بہادری جو اس سارے واقعے کے دوران بہت مضبوط رہی اور مجھے نہیں لگتا کہ میں اس کے بغیر آج یہاں ہوتی کیوں کہ اس نے واقعی مجھے لڑتے رہنے کی ہمت دی۔

اس موقعے پر میلیسا نے کہا کہ یہ سب بہت جلد ہوا اور جب مگرمچھ نے مجھے کاٹا اور پانی کے اندر گھسیٹنے لگا تو میں نے سوچا میں تو گئی۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد جب میں کشتی پر تھی تو لگ رہا تھا کہ میں جان کی بازی ہار رہی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی بہن سے کہہ رہی تھیں کہ وہ مررہی ہیں انہیں گلے لگا لو۔ وہ جارجیا کے کندھے پر بار بار کاٹ بھی رہی تھیں تاکہ بہن سے جڑے رہنے کا احساس رہے۔

مگرمچھ کے حملے میں میلیسا کی کلائی فریکچر ہوئی تھی اور ان کے پیٹ، ٹانگ اور پاؤں پر بھی بہت سے زخم آئے تھے جب کہ مگرمچھ نے جارجیا کے ہاتھ کو بھی کاٹ کر خاصا زخمی کردیا تھا۔

دونوں بہنوں کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی اس واقعے کے بارے میں سوچتی ہیں انہیں وہ کسی ڈراؤنی (ہارر) فلم کا سین لگتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹریفک کنٹرولر کی بروقت مداخلت، غیر ملکی طیارہ حادثے سے بچ گیا

اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کا نیا دھرنا جاری، کارکنوں کی تعداد گھٹنے لگی

28 ویں ترمیم بجٹ سے پہلے متوقع، جن امور پر اتفاق نہیں ہوسکا وہ اگلی ترامیم کا حصہ ہوسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ

عالمی یومِ جڑواں ملتصق بچے: سعودی عرب کی تجویز اقوام متحدہ نے منظور کرلی

26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم، منحرف سینیٹرز کو قتل کی دھمکیوں کا انکشاف

ویڈیو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم میں ہلچل مچا دی، جنرل فیض حمید کیس کا آخری باب؟

کینیڈا کے وزیراعظم کارنی نے ملکی خودمختاری قربان کردی، گرپتونت سنگھ پنوں

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا