اسحاق ڈار کا دورہ چین، خنجراب بارڈر کراسنگ کے ذریعے رابطے اور ویزا نظام آسان کرنے پر غور

بدھ 15 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور چین نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باہمی دوستی کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

بدھ کے روز نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چین کے ایگزیکٹو نائب وزیراعظم ڈنگ زوکسیان سے ملاقات کی اور ان سے خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں دہشتگردوں کے حملے میں 5 چینی انجنیئرز کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ڈنگ زوکسیان کو چینی انجنیئرز کے قتل میں ملوث مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی اورجاں بحق ہونے والے چینی کارکنوں کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے، تجارت، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری سمیت دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خنجراب بارڈر کراسنگ کے ذریعے رابطے اور ویزا کے آسان نظام پر بھی تبادلہ خیال کیا اور تمام شعبوں میں پاک چین تعلقات کی بڑھتی ہوئی رفتار کو برقرار رکھنے اور پاک چین دوستی کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ  اسحاق ڈار نے توانائی اور انفراسٹرکچر میں سی پیک کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور صنعت، زراعت اور معدنی ترقی کے شعبوں میں دوسرا مرحلے کے تحت مثبت منافع پر اعتماد کا اظہار کیا۔

چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ زوکسیان نے اس موقع پر معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت تعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کے لیے چین کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور پاک چین باہمی خوشحالی اور ترقی کے لیے سی پیک منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کی اہمیت کا اعادہ بھی کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے