پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج پھر ایک اور ریکارڈ بنانے کے قریب

جمعرات 16 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا آغاز مثبت رہا اور 126 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 74 ہزار 790  پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

مزید پڑھیں

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوا جہاں کاروبار کے آغاز میں 574 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

بعد ازاں، کاروبار میں معمولی منفی رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 74 ہزار 663 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 100 انڈیکس 75 ہزار کی حد عبور کرنے کو ماہرین معاشیات ملکی معیشت نے اچھا  شگون قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی دن سے مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔ 10 مئی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی بار100 انڈیکس میں 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرتے ہوئے تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہونے کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp