کینیڈین نوجوان نے ’اسٹار وار‘ لیگو سیٹ بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا

جمعہ 17 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا کے ایک شخص نے لیگو اور اسٹار وار سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے 75ہزار 192 ٹکڑوں سے ملینیم فالکن 7گھنٹے، 36منٹ اور 37سیکنڈ کے اندر بنا کر پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیے۔

مارکھم، اونٹاریو سے تعلق رکھنے والے ایوان یو نے لیگو اسٹار وار 75ہزار 192 ملینیم فالکن بنانے کے لیے تیز ترین وقت میں گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کیا ہے۔

ایوان یو نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ لیگو اسٹار بنانے کا اصل عمل بہت پرلطف تھا، اور میرے خیال میں لیگو ڈیزائنرز نے اس دیوہیکل تعمیر کو ایک پرلطف عمل بنانے کے لیے شاندار کام کیا ہے۔

ایوان یو نے کہا کہ بڑے پیمانے پر لیگو خلائی جہاز کی تعمیر کے دوران انہیں واقعی کوئی تھکاوٹ محسوس نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے لیگو کو شروع کرنے میں بہت لطف اٹھایا ہے، لہذا ایک بار جب یہ تعمیر شروع کی گئی اس کے بعد دنیا کی ہوش بھول گئے تھے، اور سارا فوکس لیگو ڈیزائن کی جانب ہوگیا تھا۔

ایوان یو نے کہا کہ یہ تک معلوم نہیں ہوسکا کہ ساڑھے 7 گھنٹے کس طرح گزرے ہیں، لیگو جب تیار ہوچکا تھا تب اندازہ ہوا کہ ساڑھے 7 گھنٹے ہوچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp