کرکٹ آسٹریلیا کا اپنے اسٹیڈیمز میں نماز اور حلال کھانے کے لیے الگ اسٹینڈز بنانے کا اعلان

جمعہ 17 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ آسٹریلیا نے رواں برس نومبر میں آسٹریلیا پاکستان وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان فین زونز بنانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ پیش رفت کرکٹ آسٹریلیا کے کثیرالثقافتی ایکشن پلان کا حصہ ہے، جس کا مقصد شمولیت کو فروغ دینا اور متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے کرکٹ شائقین کے لیے ایک بھرپور تجربہ فراہم کرنا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی 20 سیریز کے لیے ایک مخصوص اسٹینڈ کو پاکستان فین زون کا نام دیا گیا ہے، اس کے علاوہ اسٹیڈیم میں نماز کی جگہ اور حلال فوڈ کے پاس ایک اسٹینڈ کو پاکستان فینز زون کا درجہ بھی دیا گیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 6 وائٹ بال میچوں پر مشتمل سیریز رواں برس نومبر میں کھیلی جائے گی، جس کے دوران 6 مختلف اسٹیڈیم پر اسٹینڈز کو پاکستان فین زونز کا درجہ دیا جائے گا۔

پاکستانی شائقینِ کرکٹ کے آرام دہ اور خوشگوار تجربہ کو یقینی بنانے کے لیے، کرکٹ آسٹریلیا نے ہر اسٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کے لیے مخصوص بیٹھنے کی جگہیں مختص کی ہیں، یہ زون ثقافتی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے نماز کے مقامات اور حلال کھانے کا انتخاب کریں گے۔

واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کا یہ فیصلہ بارڈر-گواسکر ٹرافی کے لیے انڈیا کے فین زونز کے پہلے اعلان کی عکاسی کرتا ہے، جس میں مخصوص نشست، نیلے رنگ کے لباس پہننے کی حوصلہ افزائی، اور ماحول کو روایتی شور شرابے سے ایک پرجوش میں تبدیل کرنیوالے آلات کو لانا شامل ہیں۔

پاکستان اور انڈیا دونوں فین زونز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کے بارے میں تفصیلات اگلے ہفتے جاری کی جائیں گی، جو آسٹریلیا میں مردوں کی کرکٹ کے بین الاقوامی موسم گرما کے لیے ایک جامع اور سنسنی خیز آغاز کا پتا  دیتی ہے۔

26 مارچ کو کرکٹ آسٹریلیا نے اس سال نومبر میں پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا۔

تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا آغاز 4 نومبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا، اس کے بعد بالترتیب 8 اور 10 نومبر کو ایڈیلیڈ اور پرتھ میں میچز ہوں گے۔ پاکستان نے آخری بار آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز 2016 میں کھیلی تھی۔

ون ڈے کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔ پاکستان نے آخری بار 2022 میں آسٹریلیا میں آئی سی سی مینز T20 ورلڈ کپ فائنل کھیلا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی