آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کہاں کہاں متوقع ہے؟

جمعہ 17 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خیبرپختونخوا، بلوچستان، جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اس دوران ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے علاوہ بعد از دوپہر گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

جمعہ کی شام یا رات کو زیریں خیبر پختونخوا، مغربی و شمالی بلوچستان، جنوبی پنجاب، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے علاوہ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ہفتے کے روز خیبر پختونخوا، شما ل مشرقی بلوچستان، جنوبی و وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اورکشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp