بیشتر علاقوں میں جھلسا دینے والی گرمی کا راج، شہری احتیاط برتیں

منگل 14 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں جھلسا دینے والی گرمی کا راج۔ جنوبی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ جاری۔ بارش کے آثار نہیں اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو باخبر کردیا۔ گرمی کی شدت اس قدر بڑھ رہی ہے جیسے سورج زمین کے قریب آ گیا ہو۔ آج بھی ملک بھر میں گرمی کا راج برقرار ہے۔ سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم اس قدر شدید گرم ہے کہ انسانوں کیساتھ ساتھ حیوانات بھی جھلسنے لگے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔ عوام کو متنبہ کیا گیا ہے کہ تربت کا درجہ حرارت 46، مٹھی اور سبی کا 44، حیدرآباد، سکھر، دادو، نواب شاہ 43 جبکہ بہاولپور اور ملتان میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی تربت اور جیکب آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ روہڑی اور خیر پور میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے شمالی حصے میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز جون کے آخری دنوں میں ہوسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!