بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی میں پھر توسیع کردی

بدھ 22 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی میں ایک بار پھر توسیع کرتے ہوئے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کیس میں ملک بھر میں مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا

بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس روزی خان بڑیچ کی عدالت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے کی ایف آئی آر ختم کرنے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

پراسیکیوٹر جنرل ساجد ترین ایڈوکیٹ عمران خان کی جانب سے سید اقبال شاہ اور مدعی مقدمہ کی جانب سے کامران مرتضیٰ پیش ہوئے۔ مدعی کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ کیس خارج کرنے سے متعلق درخواست پر ملزم عمران خان کی بجائے اس کے وکیل کے دستخط ہیں جو قابل قبول نہیں۔ مقدمے کے اخراج کیلئے ملزم کی حاضری لازمی ہے لہذا عدالت ملزم کے وارنٹ گرفتاری بحال کرے تاکہ پولیس عمران خان کو  گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کرے ۔

عمران خان کے وکیل اقبال شاہ نے موقف اختیار کیا کہ ایک جرم میں ایک سے زیادہ مقدمات کا اندراج نہیں ہوسکتا لہذا یہاں درج ایف آئی آر کو خارج کیا جائے۔

عدالت نے ہدایت دی کہ اس جرم کے تحت عمران خان پر درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کی جائیں۔ عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطلی میں ایک بار پھر توسیع کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp