بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو 2025 تک پاکستان خشک سالی کا شکار ہوجائے گا، شیری رحمان

بدھ 22 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے  پانی کے عالمی دن کے حوالے سے پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے یاد دلایا کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھرمیں پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ زندگی کی بقا کا دارومدار ہی پانی پر ہے۔ ایک زرعی ملک ہونے کی وجہ سے ہمارا آبی وسائل پر بہت زیادہ انحصار ہے۔ تاہم ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کی وجہ سے پاکستان کو پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ پانی کی کمی کے شکار ممالک میں سے ایک ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو 2025 تک پاکستان خشک سالی کا شکار ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں فی کس پانی کا استعمال سب سے زیادہ ہے، ہمیں پانی کا استعمال نظم و ضبط کے ساتھ کرنا ہوگا۔ پانی کو احتیاط سے استعمال کرنا اور پانی کے ذخائر کا تحفظ کرنا ہم سب کا قومی فرض ہے۔

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی نے کہا کہ پانی کا بین الاقوامی دن ہمارے لیے ایک یاد دہانی ہے، مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیں پانی کے پائیدار انتظام کے اقدامات کرنے ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

کیا نمرہ خان نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

رونالڈو کی شادی کی تیاریاں مکمل؟ تقریب کی تاریخ اور مقام سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ