خیبرپختونخوا حکومت خوامخواہ محاذ آرائی پر تلی ہوئی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

ہفتہ 18 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا حکومت کے وزیر خوراک ظاہر طورو کے وزیراعظم سے منسوب بیان کو ذہنی اختراع اور خلاف حقیقت قرار دیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ  کے مطابق وزیراعظم سے جھوٹ منسوب کرکے خیبر پختونخوا حکومت اپنی ساکھ بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

سیاسی آگ بھڑکانے کی کوشش کی جا رہی ہے

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت خوامخواہ محاذ آرائی پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی، گندم، محاصل کے حوالے سے مسلسل جھوٹ بول کر سیاسی آگ بھڑکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کبھی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اسلام آباد پر حملے تو کبھی پیسکو پر قبضے اور وفاقی حکومت کو 15 دن کی ڈیڈ لائن کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

محاذ آرائی کی کوشش ناکام ہوگی

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی محاذ آرائی کی کوشش ناکام ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک، اپنے اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ کوئی کسی بھول میں نہ رہے، کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر آئین اور قانون کے مطابق خیبرپختونخوا کے عوام کے حقوق اور وسائل کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟