گندم خریداری میں عوام کے ساتھ ظلم کیا گیا، گورنر خیبرپختونخوا

جمعرات 20 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گندم کی خریداری میں عوام کے ساتھ ظلم کیا گیا، گورنر کے پاس کوئی سمری نہیں آئی، سپریم کورٹ میں غلط بیانی کی گئی۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اسمعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کی گرڈ اسٹیشن پر چڑھائی سے مسائل حل نہیں ہوں گے، علی امین گنڈاپور نے پہلے تربیلا سے بجلی بند کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

’بجلی سپلائی کا معاملہ سیاسی ہے، اسلام آباد میں بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے۔‘

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مسائل کا آسان حل یہ ہے کہ تمام ڈسکوز کا اختیار صوبائی حکومت کو دے دیا جائے، جب مرضی ہو بٹن آن یا آف کرے، بجلی بلوں کی ریکوری بھی صوبائی حکومت خود کرے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے کے 70 فیصد وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، گندم کی خریداری میں عوام کے ساتھ ظلم کیا گیا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے آبائی علاقے کلاچی میں امن و امان خراب ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر کے پاس کوئی سمری نہیں آئی، سپریم کورٹ میں غلط بیانی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں آدھے کھلاڑی خیبرپختونخوا کے ہیں، جس پر مجھے فخر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘