چین کا چینگ ای 6 خلائی مشن کامیابی کے ساتھ چاند کےجنوبی قطب پر اتر گیا

اتوار 2 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کا چینگ ای 6 خلائی مشن اتوار کو کامیابی کے ساتھ چاند کےجنوبی قطب پر اتر گیا ہے، اسے چین کے خلائی تحقیق کے پروگرام کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔

چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ’شنہوا‘ نے چین کے خلائی تحقیق کے قومی ادارے کے حوالے سے بتایا کہ چینگ ای 6 چاند کے قطب جنوبی پر واقع ایک بڑے گڑھے ایٹکن بسین میں اترا ہے، یہ چاند کا وہ علاقہ ہے جس بارے بہت کم معلومات موجود ہیں۔

چینی خلائی مشن یہاں سے چاند کی سطح کے نمونے حاصل کرکے انہیں اپنے 53 روزہ مشن میں زمین پر لائے گا۔ چینگ ای 6 کے خلائی مشن کا آغاز گزشتہ ماہ کی 3 تاریخ کو ہوا تھا۔

چینی حکام کے مطابق یہ مشن 2 دن میں چاند کی سطح سے مٹی اور چٹانوں کے نمونے حاصل کرنے اور لینڈنگ زون میں دیگر تجربات کرنے کی کوشش کرے گا۔ اس کے لیے مشن کے ساتھ سطح کے نیچے سےنمونے جمع کرنے کے لیے ایک ڈرل اور روبوٹک بازو نصب ہے۔

اس موادپر تحقیق اس بات پر روشنی ڈالنے میں مدد کرے گی کہ چاند کیسے بنا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان کا سیٹلائٹ آئی کیوب کیو بھی اسی مشن کے ساتھ روانہ کیا گیا تھا جو اب کامیابی کے ساتھ چاند کے گرد مدار میں گردش کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی