ننھے شیراز کو والد نے وی لاگنگ سے کیوں روکا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اتوار 19 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ننھے سوشل میڈیا اسٹار شیراز کو وی لاگنگ سے روکنے کی اصل وجہ ان کے والد نے بیان کردی۔

شیراز کے والد نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہاکہ ان کے بیٹے شیراز کو وی لاگنگ سے کافی شہرت ملی لیکن ان کو اس سے دور کرنے کی کچھ وجوہات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میرے بیٹے نے جب وی لاگنگ شروع کی تو اس وقت سیدھا سادھا تھا اور ہر کسی سے اچھے طریقے سے ملتا تھا، لیکن اب اس کے رویے میں تبدیلی آنا شروع ہوگئی تھی۔

شیراز کے والد نے کہاکہ شہرت کی وجہ سے اس کا رویہ تبدیل ہوگیا تھا اور اب یہ لوگوں کو اچھے طریقے سے مل بھی نہیں رہا تھا۔

انہوں نے کہاکہ میں اپنے بیٹے کے پرانے انداز کو واپس لانے کے لیے کوشاں ہوں اور اسی لیے کچھ عرصے کے لیے ان کو وی لاگنگ کرنے سے روک دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا دوسری وجہ یہ ہے کی وی لاگنگ کی وجہ سے شیراز کی توجہ پڑھائی سے ہٹ گئی تھی۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے ننھے وی لاگر شیراز کے یوٹیوب پر لاکھوں سبسکرائبرز ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ ان کا وی لاگ دیکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کو یوٹیوب کی جانب سے پہلے سلور اور اب گولڈن بٹن سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp