جیسے انگریزوں سے آزادی حاصل کی تھی ایسے ہی اب بھی اپنا حق لیں گے، علی امین گنڈاپور

منگل 28 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، جیسے انگریزوں سے آزادی حاصل کی تھی ایسے ہی اب بھی اپنا حق لیں گے۔

صوابی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں تاکہ لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر ہی حل ہو جائیں، صوبے کے ہر ضلع و تحصیل میں ترقیاتی کام کرائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام اپنے علاقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں پر نظر رکھیں اور بدعنوانی کے خلاف میرا ساتھ دیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ سرکاری حکام عوام کے ٹیکس سے تنخواہ لیتے ہیں، اس لیے ان پر لازم ہے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ منشیات فروشی ایک لعنت ہے اور ایسا کرنے والے ہمارے بچوں کے دشمن ہیں، حکومت تمام مافیاز کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لائے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ وفاقی وزرا سے بجلی کے معاملے پر ہماری بات ہوئی ہے، ہم سر اٹھا کر وفاق سے صوبے کے حقوق کی بات کرتے ہیں کیونکہ ہم فارم 45 والے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عمران خان کی رہائی کے لیے جدوجہد ہمارا فرض ہے کیونکہ وہ ہماری نسلوں کے لیے جدوجہد کررہا ہے، اللہ نے بھی حکم دیا ہے کہ حق کے ساتھ کھڑے رہو۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم ہر قسم کے مظالم کے باوجود عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں