ترک وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا

پیر 20 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فداین 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے وفود کی سطح پر ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کے پختہ عزم اور عزم کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ترک وزیر خارجہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، اور دونوں ملکوں کے درمیان قائم دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے۔

ترک وزیر خارجہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقات کریں گے۔ ترک وزیر خارجہ کا یہ پہلا دوطرفہ دورہ ہوگا۔

دورے کے دوران ملاقاتوں میں اعلیٰ سطح اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کونسل اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے ترک وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، اور آئندہ کے لیے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp