ہیٹ ویو کا خدشہ، پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات سے قبل کتنی اضافی چھٹیاں ہوں گی؟

پیر 20 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات سے قبل 7 اضافی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ صوبے میں درجہ حرارت اور گرمی کی لہر کے خدشے کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی اسکولز 25 مئی سے 31 مئی تک 7 دن کے لیے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس دوران اسکولوں کو طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر کے ساتھ شیڈول کے مطابق امتحانات منعقد کرنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 1 جون سے 14 اگست تک سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کررکھا ہے، تاہم ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث موسم گرما کی چھٹیوں سے قبل 7 اضافی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسکولوں میں تدریسی عمل کے اوقات میں تبدیلی

پنجاب میں شدید گرمی کے باعث سرکاری اسکولوں میں18 تدریسی اوقات بھی تبدیل کردیے گئے ہیں۔

  اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  نے نوٹیفکیشن کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ 18مئی سے 31 مئی تک ہیٹ ویو کی وجہ سے اسکولز صبح 7 بجے سے دوپہر ساڑھے 11 بجے تک کھلیں رہیں گے، جبکہ جمعے کے روز اوقات صبح 7 سے ساڑھے 10 بجے تک ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp