بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پیر 20 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

’کابل‘، ’صنم رے‘ اور ’بالا‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

یامی گوتم اور اُن کے شوہر ہدایتکار ادتیہ دھر نے 20 مئی کی صبح اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کو سُنائی۔

اس جوڑی نے انسٹاگرام پر ہندو مذہب کے عقائد پر مبنی ایک پینٹنگ کی تصویر پوسٹ کی جس پر لکھا تھا کہ ہم اپنے بیٹے کی پیداش کا اعلان کرتے ہوئے بہت زیادہ خوش اور پُرجوش ہیں۔

ادتیہ دھر اور یامی گوتم نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ‘وی ڈیوڈ’ رکھا ہے جبکہ ان کے بیٹے کی پیدائش ہندو مذہب کے خاص دن کے موقع پر ہوئی جو اس جوڑی کے لیے فخر کی بات ہے۔

اداکارہ اور ان کے شوہر نے دوستوں اور مداحوں سے درخواست کی کہ ان کے نومولود بیٹے کو اپنی دعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔

جوڑی نے مزید کہا کہ ہم اپنے بیٹے کے روشن مستقبل کے لیے پُرامید ہیں، ہمارا بیٹا بڑا ہوکر اپنے خاندان اور وطن کے لیے فخر کا باعث بنے گا۔

یاد رہے کہ سال 2021 میں یامی گوتم نے بالی ووڈ لکھاری و ہدایتکار ادتیہ دھر سے شادی کی تھی جس کا اعلان انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟