اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزم کی عدم گرفتاری پر آئی جی کو طلب کرلیا

پیر 20 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تھانہ کھنہ کی حدود میں لاہور ہائیکورٹ کی گاڑی کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2 سال گزرنے کے باوجود تفتیش مکمل نہ ہونے اور ملزم کی عدم گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کو 22 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ لاہور ہائیکورٹ کا نام آ گیا تو کیا تفتیش نہیں ہوگی؟ پولیس کو 2 سال سے پتا نہیں چل رہا کہ گاڑی کا ڈرائیور کون تھا۔ اگر حادثہ میرے یا آپ کے ساتھ ہوا ہوتا تو بھی تفتیش کا معاملہ ایسے ہی چل رہا ہوتا؟ اسلام آباد پولیس کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ڈائریکشن دے کہ لاہور ہائیکورٹ کا رجسٹرار تفصیلات فراہم کرے۔

وکیل کی اس بات پر چیف جسٹس برہم ہو گئے اور کہا کہ کیا آپ ہوش میں ہیں؟ کیا آپ میں شرم ہے؟ آپ کو لائسنس کس نے دیا؟ کیا اسلام آباد پولیس کو ختم کر دوں پھر ہائیکورٹ تفتیش کرے؟ گاڑی وزیر کی ہو، اسلام آباد یا لاہور ہائیکورٹ کی ہو تفتیش تو ہونی ہی ہے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ پولیس کہہ رہی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی تفتیش کرنے کے لیے میں اجازت دوں۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 22 مئی تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومتی یقین دہانی پر گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال 40 روز مؤخر

اسرائیل کا مصنوعی ذہانت پر بھی حملہ، ’چیٹ جی پی ٹی‘ پر گرتی ساکھ بچانے کے لیے من پسند بیانیہ مسلط کرنے کا انکشاف

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں