طلبا کے لیے گرمی کی سوغات: گولا گنڈا فروش اقبال خان کی کہانی

منگل 21 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے ایچ سیکٹر کے مشہور گولا گنڈا فروش اقبال خان پچھلے 15 سالوں سے اپنے رنگ برنگے اور میٹھے شربتوں سے بھری گولا گنڈا کی ریڑھی کے ذریعے لوگوں کو گرمی سے راحت فراہم کررہے ہیں۔ اقبال خان کا کہنا ہے کہ گولا گنڈا پاکستان کی گلیوں کا ایک اہم حصہ ہے، خصوصاً گرمیوں کے موسم میں جب سورج کی تپش ناقابل برداشت ہوتی ہے۔

اقبال خان روزانہ تقریباً 1500 روپے کما کر اپنے خاندان کی کفالت کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے گولا گنڈا کا ذائقہ خاص طور پر طالب علموں میں بہت مقبول ہے، جو اکثر ان کی ریڑھی پر آکر ٹھنڈی اور میٹھی راحت کا لطف اٹھاتے ہیں۔

مزید پڑھیں

اقبال خان نے کہا ’یہ بہت ضروری ہے کہ ہم محنتی ہوں، چاہے ہم کسی بھی شعبے میں کام کریں‘۔

ایک طالب علم نے بتایا کہ اسلام آباد کی شدید گرمی کی وجہ سے ہم یہاں آتے ہیں اور گولا گنڈا سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یہ ہمارے لیے بہت سستا ہے کیونکہ یونیورسٹی کی کینٹینوں میں مہنگے مشروبات خریدنا ہمارے بس کی بات نہیں۔ ’ہم اقبال خان کے کام کی قدر کرتے ہیں اور ان کے ساتھ یہاں وقت گزار کر بہت لطف اندوز ہوتے ہیں‘۔

طلبا نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ایسے محنتی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کرے تاکہ وہ بہتر طریقے سے اپنے کاروبار جاری رکھ سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل