چاہت فتح علی کے ساتھ ویڈیو بنوانا زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، ماڈل وجدان راؤ

پیر 20 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماڈل وجدان راؤ  نے چاہت فتح علی خان کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے گیت ’میرے دل دی ٹلی‘ و دیگر گانوں میں کام کرنے کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اس فیصلے پر اب پچھتا رہی ہیں۔

ایک ویب چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے وجدان راؤ نے کہا کہ چاہت فتح علی کے ساتھ مذکورہ گانے کو ملاکر وہ کل 6  گانے کرچکی ہیں جن میں سے 4 کی صرف ویڈیو بناکر انہوں نے اس وقت لندن میں مقیم چاہت فتح علی کو بھیجی تھی جسے اپنے ساتھ جوڑ کر انہوں نے وہ ویڈیوز تیار کیں۔

اینکر نے ان سے پوچھا کہ چاہت فتح علی نے آپ کے حوالے سے ایک ویڈیو بنائی ہے جس میں انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ وہ آپ کو فی ویڈیو 5 ہزار روپے دیتے تھے اور کھانا بھی کھلاتے تھے۔ اس سوال پر انہوں ںے کہ چاہت فتح علی نے انہیں پہلی 4 ویڈیوز کے لیے تو کوئی ادائیگی نہیں کی تاہم بعد میں لوگوں نے ان سے کہا کہ وہ کچھ رقم ادا کردیا کریں۔ وجدان نے واضح کیا کہ پتا نہیں کیوں چاہت نے ایک ویڈیو بنائی جس کا پھر انہوں نے جواب بھی دیا۔

وجدان نے کہا کہ وہ صرف یہ سوچ کر کہ چاہت فتح علی عمر رسیدہ ہیں 65 برس کی عمر میں ویڈیوز بنا رہے ہیں تو انہیں سپورٹ کردیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا تھا پتا نہیں کیوں انہوں نے وہ ویڈیو بناکر پیسے دینے کا جتایا۔

ماڈل نے کہا کہ ’مجھے نہیں پتا تھا کہ وہ گانا اس قدر وائرل ہوجائے گا لیکن بہرحال وہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی مجھے وہ نہیں کرنا چاہیے تھا کیوں کہ مجھ پر اب ایک چھاپ لگ گئی ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے کام کو بہت پسند بھی کیا گیا لیکن مجھے کہا گیا کہ ’آپ کو اپنے دادا کے عمر والے شخص کے ساتھ گانا کرنے کی کیا ضرورت تھی، اب میں پچھتا رہی ہوں‘۔

واضح رہے کہ چاہت فتح علی سوشل میڈیا پر گانوں کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں۔ ان کی گائیکی کے معیار کی بحث میں پڑے بغیر یہ ضرور کہا جاسکتا ہے کہ ان کے گائے ہوئے گانوں کی لوگوں کی ایک بڑی تعداد پذیرائی بھی کرتی ہے۔ تاہم ان کی نصرت فتح علی یا راحت فتح علی سے کوئی رشتے داری نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp