حکومت کون سے اخراجات کم کرکے ایک سال میں 300 ارب روپے کی بچت کرے گی؟

منگل 21 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت خزانہ کی جانب سے ایک سال کے دوران اربوں روپے کے اخراجات میں غیر معمولی کمی کی رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش کردی گئی، جس میں ایک سال کے دوران 300 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کو کم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

نئی گاڑیاں خریدنے پر مکمل پابندی

وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو منصوبہ پیش کیا جس کے مطابق ایک سال تک نئی گاڑیاں خریدنے پر مکمل پابندی رہے گی، اور وفاقی حکومت صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں میں فنڈنگ نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیں

راضاکارانہ پینشن اسکیم شروع کی جائے گی

تفصیلات کے مطابق ایک سال سے خالی گریڈ 1 سے 16 کی تمام پوسٹوں کو ختم کردیا جائے گا، آئندہ مالی سال سے دفاع اور پولیس کے علاوہ نئی بھرتیوں کے لیے رضاکارانہ پنشن اسکیم شروع کرنے پر غور کیا جائے گا۔

نئی یونیورسٹیوں کا قیام نہیں ہوگا

اس کے علاوہ وفاقی حکومت صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں میں فنڈنگ نہیں کرے گی۔ وفاقی حکومت کوئی نئی یونیورسٹی قائم نہیں کرے گی اور صوبائی حکومتیں اپنے ماتحت آنے والی جامعات کی خود فنڈنگ کریں گی۔

انفرااسٹرکچر کے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہوں گے

حکومتی ذرائع کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق وفاقی حکومت صرف اہم اور قومی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل فراہم کرے گی، انفرااسٹرکچر کے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کیے جائیں گے۔

واضح رہے وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف کو پیش کردہ رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال سے اراکین اسمبلی کی ترقیاتی اسکیموں پر مکمل پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل