نئے قرض پروگرام کا حصول، وزیر خزانہ سے آئی ایم ایف وفد کی اہم ملاقات

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیا اور مشن کو معاشی بہتری سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے آئی ایم ایف کے وفد نے وزارت خزانہ میں ملاقات کی ہے، مشن کی قیادت مشن چیف نارتھن پورٹر کررہے تھے۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات کا مقصد نئے قرض پروگرام پر بات چیت کا آغاز کرنا تھا، ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے حکام شریک ہوئے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسٹینڈ بائی معاہدے کی کامیاب تکمیل پر آئی ایم ایف ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے ایک اور قرض پروگرام حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیر خزانہ نے اس پر کام شروع کردیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی گفتگو میں کہا تھا کہ جون یا جولائی کے آغاز میں آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں