قیمتوں میں کمی کے بعد اب پاکستان میں گاڑیاں قسطوں پر بھی ملنا شروع

منگل 21 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ ایک ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث کار بنانے والے کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں گاڑیاں کی قیمتوں میں کمی کے اعلانات جاری ہیں۔ گزشتہ دنوں سوزوکی موٹرز اور کیا لکی موٹرز کی جانب سے بھی گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کے اعلانات کیے گئے۔

حال ہی میں ’پیجو پاکستان‘ نے اپنی واحد ایس یو وی 2008 کی پاکستان میں قسطوں میں فروخت کا اعلان کیا ہے۔ فرنچ آٹو کمپنی کی جانب سے پیش کی گئی آفر سے فائدہ اٹھا کر اب پاکستانی شہری بھی اپنی ’پیجو 2008‘ چلانے کا خواب پورا کرسکتے ہیں۔

آفر ہے کیا؟

’پیجو‘ نے پاکستان میں اپنے 2 ماڈلز پر زبردست آفرز پیش کی ہیں۔ ’پیجو ایکٹو‘ کی ماہانہ قسط 195833 روپے جبکہ ’پیجو ایلیور‘ کے لیے ماہانہ قسط 216667 روپے رکھی گئی ہے۔ ان دونوں گاڑیوں کی 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ بالترتیب 3525000 روپے اور 3900000 روپے ہے۔

کمپنی نے رواں برس مارچ میں اپنی کراس اوور ایس یو وی ’پیجو 2008‘ کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ کے مطابق، ایکٹو اور ایلیور گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ روپے تک کمی گئی تھی۔

پیجو 2008 کی نئی قیمت کیا ہے؟

پیجو 2008 کی قیمت میں ایک لاکھ روپے کمی کے بعد ’ایکٹو‘ ماڈل کی نئی قیمت 7050000 روپے کے بجائے 6950000 روپے ہوچکی ہے جبکہ اقساط میں اس گاڑی کی کل قیمت 7550000 روپے ہوگی۔

’ایلیور‘ ماڈل کے قیمت میں بھی ایک لاکھ روپے تک کمی گئی ہے۔ یہ گاڑی پرانی قیمت 7800000 روپے کے مقابلے میں اب 7700000 روپے میں دستیاب ہے جبکہ اقساط میں اس گاڑی کی کل قیمت 8300000 روپے ہوگی۔

پیجو 2008 کے فیچرز

200 سی سی ایم پی آئی ٹربو انجن

6 اسپیڈ آٹو ٹرانسمشن معہ فرنٹ وہیل ڈرائیو

7 انچ فلوٹنگ انفوٹینمنٹ ٹچ اسکرین

اسمارٹ کی اینٹری

سنگل زون آٹو کلائمیٹ کنٹرول

کروز کنٹرول

3-claw فل ایل ای ڈی ہیڈ لائیٹس اور ایل ای ڈی DRLs

17 انچ الائے وہیلز

پینوریمک سن روف

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp