وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن این جی او کے وفد سے جرمن زبان میں گفتگو، شرکا حیران

منگل 21 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جرمن این جی او کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران جرمن زبان میں اظہار خیال کیا۔

منگل 21 مئی کو جرمنی این جی او کے وفد نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کی۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جرمن زبان میں اظہار خیال کیا تو شرکا حیران رہ گئے۔

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کو خوش آمدید کہہ کر خوشی ہورہی ہے، جرمنی اور پاکستان کا مختلف شعبوں میں تعاون ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان جرمنی کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp