وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جرمنی کو یورپ میں اپنا اہم شراکت دار تصور کرتا ہے۔
جرمن این جی او کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ جرمنی اور پاکستان کا مختلف شعبوں میں تعاون ہے، ہمارے جرمنی کے ساتھ ایک عرصے سے اچھے تعلقات ہیں۔
مزید پڑھیں
انہوں نے کہاکہ پاکستان اور جرمنی مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، ہم دوست ملک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان میں کاربن اخراج کی شرح انتہائی کم ہے لیکن ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے این جی او کے وفد سے جرمنی زبان میں گفتگو کی جس سے شرکا محظوظ ہوتے رہے۔