تہران میں سپریم لیڈر کی زیر امامت ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی نماز جنازہ، لاکھوں لوگوں کی شرکت

بدھ 22 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے مشرقی آذربائیجان صوبے میں المناک ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت دیگر ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ تہران میں ادا کی گئی، سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے نماز جنازہ پڑھائی، صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین کل مشہد میں ہوگی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تعزیت کے لیے ایران روانہ ہوں گے، جہاں وہ سپریم لیڈر، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ امام خامنہ ای سے ملاقات کریں گے اور ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے بھی ملاقات کریں گے اور پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ پڑھائی۔ ابراہیم رئیسی کو کل مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

گزشتہ روز ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان کے صدر مقام تبریز میں بھی ابراہیم رئیسی کی پہلی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

 جنازے کی منصوبہ بندی کمیٹی کے سربراہ اور ایران کے نائب صدر ایگزیکٹیو افیئرز محسن منصوری کے مطابق منگل کو ایران کے پہاڑی شمال مغربی علاقے کے سب سے بڑے شہر تبریز میں صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ ادا کیے جانے کے بعد جلوس کا آغاز ہوا جہاں سے جسد خاکی کو مقدس شہر قم لیجایا گیا اور وہاں سے انہیں بذریعہ طیارہ تہران روانہ کیا گیا۔

تدفین کہاں ہوگی؟

مہر نیوز کے مطابق، تہران میں دوسری نماز جنازہ کے بعد میتوں کو جمعرات کی صبح جنوبی خراسان صوبے اور بعد ازاں ان کے آبائی شہر مشہد لے جایا جائے گا، جہاں تاریخی امام رضا کے مزار پر امام آیت اللہ خامنہ ای ان کی نماز جنازہ پڑھائیں گے اور جمعرات کی شام ان کی تدفین کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 63 سالہ ابراہیم رئیسی پیر کو ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ وہ اپنے آذری ہم منصب الہام علیوف کے ساتھ سرحد پر ایک ڈیم کے افتتاح میں شرکت کرنے گئے تھے کہ واپسی پر ان کا ہیلی کاپٹر حادثہ سے دوچار ہو گیا۔ حادثے میں وفات پانے والوں میں ایرانی صدر کے علاوہ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے صوبائی حکام اور ان کی سیکیورٹی ٹیم کے افراد بھی شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی تمام تحصیلوں تک الیکٹرک بسیں پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

شیئر بازار کی نئی اڑان، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 85 ہزار سے آگے

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

بنگلورو کے ڈے کیئر سینٹر میں بچوں پر مبینہ تشدد، واشنگ مشین میں بٹھانے اور باتھ روم میں بند کرنے کا انکشاف

روس کا کیف پر بڑا میزائل اور ڈرون حملہ، 11 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

وی ایکسکلوسیو: اپوزیشن اس بار مذاکرات کے لیے سنجیدہ نظر آ رہی ہے، حکومت جواب کی منتظر ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟