ثانیہ مرزا نے اپنا گھر کس کے نام سے منسوب کردیا

بدھ 22 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے گھر کے باہر لگی تختی پر لکھے خاص نام کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

ثانیہ مرزا نے سال 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے محبت کی شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک 2018 میں پیدا ہوا۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 13 سال چلنے کے بعد 2023 میں ختم ہوگئی۔ شعیب ملک نے جنوری 2024 میں اداکارہ ثناء جاوید سے اپنی شادی کی تصاویر جاری کردیں۔

جہاں ایک طرف شعیب ملک اپنی نئی اہلیہ ثناء جاوید کے ساتھ گھومنے پھرنے میں مصروف ہیں وہیں دوسری جانب ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ وقت گزارتی نظر آتی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ تصاویر شامل کیں۔

اس پوسٹ میں سب کی توجہ کا مرکز بننے والی تصویر پہلی ہی ہے جس میں ثانیہ مرزا کے گھر کے باہر لگی تختی پر دو نام دیکھے جاسکتے ہیں۔مذکورہ لکڑی کی تختی پر انگریزی میں ’ثانیہ اور اذہان‘ لکھا دیکھا جاسکتا ہے یعنی انہوں نے اس گھر کو اپنے اور بیٹے کے نام سے منسوب کردیا۔

پوسٹ میں شامل دیگر تصاویر میں ثانیہ مرزا بیٹے اذہان، بھانجی دعا، بہن انعم مرزا اور سہیلیوں کے ساتھ نظر آئیں جبکہ ایک تصویر میں شیشے کے مگ پر ایک معنی خیز جملہ بھی لکھا نظر آیا کہ ’ خوش رہنے کا انتخاب کریں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)


ثانیہ مرزا کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے تعریفی کلمات لکھے جارہے ہیں جبکہ شعیب ملک کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ایک طرف شعیب ملک ہے جو ثناء کے ساتھ دنیا گھومنے میں مصروف ہے اور دوسری طرف ثانیہ مرزا ہیں جنہوں نے اپنی زندگی بیٹے کے لیے  وقف کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی مڈٹرم انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے، کانگریس پر کنٹرول کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

پنجاب میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں اضافے پر برہمی، مریم نواز کی پولیس کو 4 ہفتوں کی مہلت

رجنی کانت کی ’جیلر 2‘ کی دھوم، دنیا بھر میں کمائی 541 کروڑ روپے تک پہنچ گئی

’غیر ملکی سیاست دان فرانس کے حالات پر سیاست کر رہے ہیں‘ ٹرمپ، نیتن یاہو سمیت دیگر کو میکرون کا کرارا جواب

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

ویڈیو

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر مصدق ملک

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟