سعودی عرب کا ناروے، اسپین اور آئرلینڈ کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم

بدھ 22 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزارت خارجہ نے ناروے، اسپین اور آئرلینڈ کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے مثبت فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

سعودی عرب نے ان دوست ممالک کے اس فیصلے کی تعریف کی ہے جس سے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت پر بین الاقوامی اتفاق رائے کی عکاسی ہوتی ہے۔

سعودی عرب نے دیگر ممالک سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اسی طرح کا فیصلہ جلد از جلد کریں تاکہ فلسطینی عوام کے حقوق کی تکمیل کے لیے ایک منصفانہ اور دیرپا حل تلاش کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب نے عالمی برادری خصوصاً اب تک فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کرپانے والے سلامتی کونسل کے مستقل اراکین پر زور دیا ہے کہ وہ سنہ 1967 کی حدود اور مشرقی قدس کو دار الحکومت کے طور پر تسلیم کرتے ہوے فلسطینی ریاست کو جلد تسلیم کریں تاکہ فلسطینی عوام کو ان کا حق مل سکے اور سب کے لیے جامع اور منصفانہ امن ممکن ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp