اوگرا نے ایل پی جی سلنڈرز کی خرید و فروخت پر پابندی کیوں عائد کی؟

جمعرات 23 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے غیر معیاری  لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) سلینڈرز کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اوگرا کے مطابق غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز پھٹنے کے حادثات بہت بڑھ چکے ہیں، جس کے باعث غیر معیاری ایل پی جی سلنڈروں کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اوگرا نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ غیر معیاری ایل پی جی سلینڈرز اور گیس فروخت کرنے پر مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی ہو گی، ملک بھر میں 313 ایل پی جی مارکیٹنگ اور 19 سلنڈر بنانے والی کمپنیوں کو نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔

اوگرا کے نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق ایل پی جی کا کاروبار صرف مجاز ڈسٹری بیوٹرز  ہی کر سکیں گے، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کی مانیٹرنگ کے تمام اختیارات متعلقہ علاقے کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے پاس ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp