ایل پی جی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو کمی، آئندہ مزید کمی کا بھی امکان

بدھ 29 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق 70روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، تاہم ملک بھر میں ایل پی جی قیمت 250 سے 180روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان درآمد شدہ ایل پی جی کے 3 جہاز کراچی پورٹ پر پہنچتے ہی کیا گیا، اور آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مزید کمی کا اعلان بھی کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

درآمد شدہ ایل پی جی پاکستان پہنچتے ہی او جی ڈی سی ایل نے پیداواری لاگت کم کردی، تاہم مزید ایک جہاز اور پہنچنے کے بعد پیداواری لاگت میں مزید کمی کی جائے گی۔

اس سے قبل اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت 238 روپے مقررہ کی تھی مگر مافیا  240 سے 250 روپے فی کلو فروخت کر رہا تھا، ایل پی جی مافیا کی بلیک میلنگ پر اوگرا اور دیگر حکومتی اداروں کی جانب سے بھی خاموشی اختیار کی گئی۔

ایل پی جی کے کاروبار سے منسلک افراد نے الزام عائد کیا کہ او جی ڈی سی ایل نے صرف چند افراد کو نوازنے کے لیے قیمت میں کمی کی، او جی ڈی سی ایل نے ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں 32 ہزار میٹرک ٹن تک کمی کی۔

تاہم واضح رہے ایل پی جی کی پیداواری قیمت 1 لاکھ 62 ہزار میٹرک ٹن سے کم ہو کر 1 لاکھ 30 ہزار پر آگئی ہے، ایل پی جی کے تمام اسٹوریج ایل پی جی سے بھرگئے ہیں۔ آئندہ ہفتے ایل پی جی کی قیمت میں مزید کمی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی وزیرستان میں لشمینیا کے 255 مریض رپورٹ، بچوں میں بڑھتے کیسز باعث تشویش

نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 9 افراد ہلاک، ایک سالہ بچہ بھی شامل

حفیظ پاشا اور ون کانسٹیٹیوشن ایونیو تنازع: سرکاری زمین، لگژری فلیٹس اور اربوں کے واجبات

جمائما گولڈ سمتھ کی ایک بار پھر ارب پتی بزنس مین سے شادی کی تیاری

بنگلہ دیش: اپوزیشن کا حکومت پر اصلاحات سے انحراف کا الزام، آمرانہ رجحانات کے خدشات

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ