کرغزستان میں پھنسے بلوچ طلبا کو واپس لانے کا آپریشن شروع

جمعرات 23 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرغزستان میں پھنسے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبا کو وطن واپس لانے کے لیے بھی خصوصی آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان خصوصی پرواز کے ذریعے کرغستان روانہ ہوگئے۔

ڈائریکٹر جنرل  پی ڈی ایم اے نے کرغزستان روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ طلبا کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 6264 کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی پرواز آج رات 9 بجے طلبا کو لیکر واپس کوئٹہ پہنچے گئی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر طبا کو واپس لانے کا آپریشن شروع کیا گیا۔

واضح رہے کہ کرغزستان میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ بشکیک سے آج 205 طلبا پی آئی اے کی کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچے تھے۔ اس سے قبل کئی طلبا متعدد پروازوں کے ذریعے لاہور اور اسلام آباد پہنچے تھے۔

گزشتہ روز نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ حکومت کے توسط اور کمرشل فلائٹس کے ذریعے اب تک 3 ہزار 233 طلبا وطن واپس آچکے ہیں، 513 طالب وفاقی حکومت اور 290 خیبرپختونخوا کے فلائٹس انتظامات کے ذریعے واپس آرہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

کھلاڑی امیدوں پر پورا نہیں اترے، ہر 6 مہینے بعد نئے کھلاڑی شامل کرنا بھی ممکن نہیں، سلیکشن کمیٹی

امریکی سفارتخانے کا 20 مارچ تک تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کرنے کا اعلان

لبنان کی کشیدہ صورتحال، بیروت سے 170 پاکستانی مزدوروں کا محفوظ انخلا

رمضان کے آخری جمعہ پر بھی فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلہ نہ مل سکا

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے