لال اور میٹھے تربوز کی کیا نشانیاں ہیں؟

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں گرمیوں کے موسم میں تربوز کو سب سے اہم پھل سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر سرخ اور رسیلے تربوزکا لطف اٹھانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔

جب تربوز خریدنے بازار جائیں توکچھ تجربہ کارفروخت کنندگان کے مشورے پرعمل کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔ کئی فروخت کنندگان مثال کے طور پر بشیر خان اورمنیر تربوزکو تھپتھپانے کی تجویز دیتے ہیں تاکہ مخصوص آوازکے ذریعےاس کی پکنے کی حالت کو معلوم کیا جا سکے۔

اگر’ ڈگ ڈگ‘ کی آواز آئے تو سمجھ لیجیئے تربوز کھانے کے لیے تیار ہے، لیکن اگر’ ڈب ڈب‘ کی آواز آئے تو سمجھ لیجیئے یہ ابھی تک پکا نہیں ہے۔

عبد الوہاب کا کہنا ہے کہ تربوز کا رنگ بھی ایک اہم اشارہ ہے جو بہترین اور میٹھے تربوز کے انتخاب میں مدد دیتا ہے۔ تاہم سب سے روایتی طریقہ یہ اپنایا جاتا ہے کہ خریدارتربوز کو کاٹ کراس کی کوالٹی چیک کرتے ہیں۔ میٹھے اور پکے ہوئے تربوز کو تلاش کرنے کی تکنیکوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے دیکھیے یہ ویڈیو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp