تربوز کو ٹیکے لگانے کا بہتان، تاجر برادری کا ڈاکٹر عفان کو 10کروڑ ہرجانے کا نوٹس

بدھ 29 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور یوٹیوبر ڈاکٹر عفان جو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صحت عامہ سے متعلق ویڈیوز اپلوڈ کرتے رہتے ہیں، ان کو اس حوالے سے عوام میں کافی پذیرائی بھی حاصل ہے۔ لیکن چند روز قبل انہوں نے تربوز کو ٹیکے لگانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کینسر کا سبب ہے، جس پر تاجر برادری نے قانونی نوٹس بھجوایا دیا۔

تاجر برادری کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ اپنے دیے ہوئے بیان پر اپنے چینل پر معافی مانگیں ورنہ 10 کروڑ روپے کے ہرجانے کے دعوے کا جواب دیں۔

فیصل آباد تاجروں کی ایسوسی ایشن نے غلام محمد پولیس اسٹیشن میں ڈاکٹر عفان کے خلاف مقدمے کے لیے درخواست بھی جمع کرائی ہے۔ منگل کو سوشل میڈیا پر سامنے آنے والا لیگل نوٹس ایڈووکیٹ محمد نوید آصف کے توسط سے بھیجا گیا ہے جس پر ان کے نام کی مہر بھی لگی ہوئی ہے۔

ڈاکٹر عفان قیصر کو بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عفان کی جانب سے چند روز قبل اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ دکاندار تربوز کو ٹیکہ لگا کر سرخ کرتے ہیں جس سے کینسر سمیت کئی دوسری بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔

نوٹس کے مطابق ڈاکٹر عفان کے اس بیان کے بعد پاکستان کی ہزاروں منڈیوں میں کام کرنے والے ہزاروں لوگوں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، اس بیان کی وجہ سے ملک میں خوف وہراس پھیلا اور پاکستان کی بدنامی بھی ہوئی۔

تاجر برداری کے مطابق ملک میں ابھی تک ایسا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا کہ کسی کو تربوز کھانے کی وجہ سے کینسر ہوا ہو، اور محکمہ فوڈ پنجاب نے بھی اس کو غلط قرار دیا ہو۔

نوٹس کے آخر میں ڈاکٹر عفان کو مطلع کیا گیا کہ وہ  10 روز کے اندر اپنے چینل پر معافی مانگیں، ورنہ 10 کروڑ روپے کا دعوٰی دائر کیا جائے گا۔ اس نوٹس پر ڈاکٹر عفان کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے اور ایئر فرانس کا اشتراک، ایک ہی ٹکٹ پر یورپ کے 21 شہروں کا سفر ممکن

راول ڈیم صفائی مہم، 200 سے زیادہ رضاکاروں کی شرکت، 2 ٹن کچرا اٹھا لیا

پاکستان میں مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ’آئی آر ایف پیس بلڈر فورم‘ اگست میں شروع ہوگا

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم انتقال کر گئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا

ویڈیو

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

پاکستان نے ہاتھ کھڑے کردیے، ایران کو الٹی میٹم، کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج سے مودی پریشان، نواز شریف کی انوکھی خواہش

بھارت میں طلبا احتجاج نہیں، ہندتوا فاشسٹ سوچ کے خلاف بغاوت ہوئی ہے، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید

کالم / تجزیہ

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے