صبور علی بھی دبئی کا گولڈن ویزا حاصل کرنے میں کامیاب

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صبورعلی بھی ان مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جنہیں دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ‘فطرت‘ میں منفی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نے گولڈن ویزا حاصل کرنے کی خوشخبری انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

تصویر میں اداکارہ بے حد خوش نظر آئیں جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’دبئی کا شکریہ جسے میں اب اپنا گھر کہہ سکتی ہوں، آخر کار مجھے گولڈن ویزا مل گیا۔‘پوسٹ میں انہیں یو اے ای حکام سے گولڈن ویزا وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے اس ویزے کا حصول ممکن بنانے کے لیے محمد معظم قریشی کو ٹیگ کر کے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ دبئی میں مقیم پاکستانی شہری محمد معظم اب تک درجنوں معروف شخصیات کو دبئی کا گولڈن ویزا دلوا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک طویل فہرست ہے جنہوں نے گولڈن ویزا حاصل کرلیا ہے اور صبور علی ان میں تازہ ترین اضافہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی وینزویلا سے منسلک تیل بردار جہاز کو ضبط کرنے کی کوشش، روس سے کشیدگی کا خدشہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟