جاوید اختر تنقید کی زد میں: ’اس کو ویزہ کس نے دیا’

بدھ 22 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی فنکاروں کی جانب سے بھارتی مصنف، اسکرین رائٹر جاوید اختر کی لاہور میں منعقد ہونے والے فیض احمد فیض فیسٹیول میں دے گئے بیان پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور میں منعقد ہونے والے ساتویں فیض احمد فیض فیسٹیول کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں بھارتی مصنف، شاعر، اسکرین رائٹر جاوید اختر نے ممبئی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ممبئی حملوں کے دہشت گرد آزاد گھوم رہے ہیں۔ اس بیان پر پاکستانی شوبز شخصیات کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 پاکستانی اداکارہ صبور علی کو یہ منافقت اچھی نہیں لگی اپنی انسٹاگرام پر لکھا ” کہ اپنے گھر میں آکر بے عزت کر کے جا رہا ہے اس پے شور مچایا جارہا ہے اور پھر قدموں میں بیٹھا جارہا ہے”

 

 

صبور علی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں  لکھا کہ کیا شرم کی بات ہے۔۔۔ آپ نے کبھی بھی اپنی صلاحیتوں کو یکساں احترام نہیں دیا۔ اس ملک میں بہت سے ایسے فنکار تھے جن کے پاس اپنی زندگی کے آخر میں صحت کی دیکھ بھال کے لیے پیسے بھی نہیں تھے۔ اس وقت ٹیلنٹ کے قدر کرنے والے کہاں تھے؟

اداکار شان شاہد نے بھی جاوید اختر کو پاکستان میں داخلے کے لیے ویزا ملنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

شان شاہد نے ٹویٹر پر لکھا کہ ” ان کو گجرات میں مسلمانوں کا تو پتا ہے لیکن خاموش ہے۔۔۔ اور پاکستان میں ممبئی ملزموں کو ڈھونڈ رہا ہے۔اس کو ویزہ کس نے دیا”۔

 

 

اداکارہ ریشم نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ

’سب سے پہلے اپنا وطن عزیز ہے، مجھے ہرگز علم نہ تھا کہ جاوید اختر صاحب نے فیض صاحب کے فیسٹیول سیشن میں میرے ملک کے بارے میں جو باتیں کیں ، میں ان کہے ہوئے الفاظ کی مذمت کرتی ہوں ، ہم روایات کی پاسداری کرتے ہوئے مہمان کو رب کی رحمت سمجھتے ہیں مگر پاکستان کو دل جاں سے عزیز رکھتے ہیں‘۔

 

 

جبکہ دوسری جانب بھارت میں شوبز سے جُڑی شخصیات جاوید اختر کی تعریف کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

کنگنا رناوت نے سماجی رابطے کی ویب ٹویٹر پر وڈیو شیئر کی تھی جس میں جاوید اختر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جاوید اختر نے “گھر میں گھس کے مارا‘‘

 

 

بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کے ساتھ ایک نئے انٹرویو میں، جاوید اختر نے اب کہا ہے کہ 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں ان کے بیان کو پاکستان میں “خوب پذیرائی” مل تھی۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر