شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کے ساتھ تنازع کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

ہفتہ 9 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شرمیلا فاروقی سندھ سے تعلق رکھنے والی ایک معروف سیاست دان ہیں اور وہ ایک سماجی شخصیت بھی ہیں۔ شرمیلا دیگر سیاست دانوں کے برعکس سماجی طور پر سرگرم بھی رہتی ہیں اور ہم انہیں بہت سی تقریبات میں دیکھتے ہیں، چاہے وہ حکومت میں ہوں یا نہ ہوں۔

 شرمیلا فاروقی سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں اور تفریح کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بھی بہت سی باتوں کا جواب بھی دیتی ہیں۔

شرمیلا فاروقی کا کچھ عرصہ قبل میزبان اور اداکارہ نادیہ خان سے جھگڑا ہوا اور یہ سب اس وقت شروع ہوا جب نادیہ خان نے صبور علی کی شادی کے دوران کا ایک ’وی لاگ‘ بنایا اور انہوں نے شرمیلا فاروقی کی والدہ کے حوالے سے کچھ نامناسب مزاحیہ تبصرے کیے جو وہاں مہمان بھی تھیں۔ شرمیلا کی والدہ ماضی میں صحت کے مسائل سے گزرچکی ہیں اور اس کی وجہ سے ان کا وزن بہت کم ہو گیا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے بعد میں نادیہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور ان کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے پاس بھی شکایت کرنے پہنچ گئیں تھیں۔

شرمیلا فاروقی ایک پوڈ کاسٹ میں مہمان تھیں جہاں انہوں نے اس ساری کہانی کو عوام کے ساتھ باٹنے کی کوشش کی۔ شرمیلا فاروقی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اصل میں نادیہ خان کو ویڈیو ہٹانے کے لیے پہلے میسج کیا، جس پر نادیہ خان نے ویڈیو ہٹانے سے انکار کر دیا تھا۔

 شرمیلا فاروقی نے کہا کہ انہوں نے نادیہ خان سے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بھی ویڈیو ہٹانے کے لیے کہا لیکن نادیہ بغیر کسی وجہ کے بضد تھیں۔

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ وہ صرف یہ چاہتی تھیں کہ نادیہ خان ویڈیو ہٹا دیں کیونکہ یہ میری والدہ کے لیے ایک افسوسناک وقت تھا جن کے شوہر اسی دوران انتقال کر گئے تھے، اس کے علاوہ ان کی صحت بھی خراب تھی۔

خیال رہے کہ  اداکارہ صبور علی کی شادی کی تقریب میں نادیہ خان اور شرمیلا فاروقی کی والدہ (انیسہ فاروقی) کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں نادیہ خان  شرمیلا فاروقی کی والدہ سے ان کے میک اپ کے بارے میں سوالات کر رہی ہیں جس کو پی پی رہنما سمیت سوشل میڈیا صارفین نے بھی طنزیہ محسوس کیا اور نامناسب قرار دیا، ویڈیو پر ردِ عمل دیتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کو بے شرم خاتون کہا اور ان کے خلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کرانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین بھی اداکارہ نادیہ خان کے اس روّیے کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ شرمیلا فاروقی ٹھیک کہہ رہی ہیں نادیہ خان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 قطر نے پاکستان کے ساتھ نئی تجارتی شراکت داری قائم کی ہے، وزیر خزانہ

علامہ راغب حسین نعیمی کو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر کردیا گیا

تیسرا ون ڈے، بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

عمران خان کا بیانیہ فیل، فتنہ فساد کرنے والوں کو زمین میں دفن کردیں گے، فیصل واوڈا

عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی، اب جیل کے باہر مجمع لگانے کی اجازت نہیں دی جائےگی، وزیر اطلاعات

ویڈیو

اسکوٹی چلانے والی لڑکیاں غیر محفوظ کیوں، اور نصرت جاوید نے بھارت میں حیران کن چیز کیا دیکھی؟

کراچی کو صوبہ بنانے کے معاملے پر وفاقی حکومت کس کے ساتھ کھڑی ہے؟

پاکستان پر افغان طالبان رجیم کے حملے، تاجکستان اور ایران بھی عدم استحکام کا شکار ہیں، افضل رضا

کالم / تجزیہ

ایک کہانی جس کا انجام توقع کے برعکس نکلا

مغربی لٹریچر اور ہمارے نوجوان علما

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے