یہ دنیا کتنی کمزور ہے جو غزہ کے معصوم بچوں کو نہیں بچا سکی، سوارا بھاسکر

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز اُٹھاتے ہوئے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

سوارا بھاسکر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی پوسٹ میں کہا کہ میں جب بھی سوشل میڈیا کھولتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ غزہ کی سنگین صورتحال دیکھ کر میرا سر پھٹ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملے جاری ہیں، اُس وقت میری بیٹی 15 دن کی تھی اب وہ بغیر سہارے کے اُٹھ سکتی ہے، لوگوں کو پہچانتی ہے اور سب کی باتوں پر ردعمل دیتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Swara Bhasker (@reallyswara)

سوارا بھاسکر نے کہا کہ میں جب اپنی بیٹی کی طرف دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ یہاں میری بیٹی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور وہاں غزہ میں اسرائیل مسلسل معصوم فلسطینیوں کا قتلِ عام کررہا ہے۔

بھارتی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ کے لوگوں کو بھوکا مار رہا ہے، بچوں کو ذبح کررہا ہے، ننھے بچوں کو گولیاں مار کر قتل کیا جارہا ہے، نومولود بچوں کی اموات ہو رہی ہیں۔ فلسطین کے اسپتالوں پر حملے ہورہے ہیں، ڈاکٹروں اور طبی عملے کا قتل کیا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سب کے لیے امریکا، اسرائیل کو مدد فراہم کررہا ہے اور انہیں مزید ہتھیار بھیجے جا رہے ہیں۔ جبکہ اقتدار کے عہدوں پر فائز سفید فام مرد و خواتین اب بھی بحث کر رہے ہیں کہ کیا یہ نسل کشی ہے؟

اُنہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دُنیا کتنی کمزور ہے جو معصوم بچوں تک کو نہیں بچا سکی۔

واضح رہے کہ سوارا بھاسکر مسلسل اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے غزہ کے لیے آواز بُلند کررہی ہیں، وہ اس سے پہلے بھی کئی بار غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرچکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یونس خان نے اپنا میڈیا ہاؤس لانچ کردیا

اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی، قطری وزیراعظم کا ردعمل آگیا

ناسا کی بڑی کامیابی: دمدار ستارے میں پانی کے اجزا کی دریافت

کیا ڈونلڈ ٹرمپ تیسری مدت کے لیے الیکشن لڑ سکتے ہیں؟

افغانستان سے پاکستان پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

ویڈیو

پشاور میں ہسپانوی ثقافتی رقص کے جلوے

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی